Home sticky post 3 ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار ،بالائی علاقوں میں آبشاریں اور جھیلیں جم گئیں

ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار ،بالائی علاقوں میں آبشاریں اور جھیلیں جم گئیں

Share
Share

اسلام آباد: ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ پڑنے لگی۔شدید سردی اور برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پارا نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، دریا، آبشاریں اور جھیلیں جم گئیں۔
شدید سردی اور برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔
وادی نیلم میں شدید بارش اور برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، قلات میں درجہ حرارت منفی 10، زیارت میں منفی 9، گوپس اور کوئٹہ میں پارا منفی 7 کو چھو گیا جبکہ لہہ منفی 5 اور استور میں درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حالیہ برفباری کے بعد بالائی علاقوں کی شاہراہوں پر پھسلن ہونے لگی، مقامی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کر دی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم دو روزہ دورے پرترکیہ روانہ ،ترک صدر سے خطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم محمد...

کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری، فلم کا ٹیزر جاری

ممبئی :بالی ووڈ اداکار پْلکت سمرات اور اسابیل کیف کی فلم ’سْسواگتم...