Home sticky post 6 معروف بھارتی اداکارہ کیخلاف ان کی بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا

معروف بھارتی اداکارہ کیخلاف ان کی بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا

Share
Share

ممبئی :معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریمشیا کے ساتھ فلم ’آپ کا سْرور‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کیخلاف ان کی بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس نے اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے گھر والوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور بھارتی چائلڈ اسٹار کے طور پر اْبھرنے والی نند ہنسیکا موٹوانی ان کی والدہ اور بھائی کیخلاف انکے بھائی کی سابقہ اہلیہ اداکارہ مسکان نینسی نے امبولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔
مسکان نینسی نے 2020 میں ہنسیکا موٹوانی کے بھائی سے شادی کی تھی، تاہم دو سال بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ مقدمے میں مسکان نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کی ساس اور نند ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں شوہر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور یہی انکی طلاق کی وجہ بنی۔
مسکان کا کہنا ہے کہ ساس اور نند نے مہنگے تحائف اور پیسوں کی بار بار ڈیمانڈ کی، اور انکار پر انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا۔ ان حالات کے باعث وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور انہیں لقوے (بیلز پالسی) کی بیماری لاحق ہوگئی۔
پولیس نے اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے گھر والوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ مسکان نینسی بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں، جو ’تھوڑی خوشی تھوڑے غم‘، ’ماتا کی چوکی‘ اور دیگر مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔
ادھر ہنسیکا موٹوانی ایک مشہور اداکارہ ہیں، جنہوں نے 2001 میں ڈراموں اور 2003 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ ان کی فلم ’آپ کا سْرور‘ سے بالی ووڈ فلموں میں آئیں اور اب کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں...

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی...

چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگا دیا، شرح 125 فیصد تک پہنچ گئی

واشنگٹن/بیجنگ:ڈونلڈ ٹرمپ کی بے لگام تجارتی جنگ کے جواب میں چین نے...

پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

راولپنڈی:راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان...