Home sticky post 4 صائم ایوب علاج کے لئے اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاوٴن سے لندن روانہ

صائم ایوب علاج کے لئے اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاوٴن سے لندن روانہ

Share
Share

کیپ ٹاوٴن :قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاوٴن سے لندن روانہ ہوگئے۔
کیپ ٹاوٴن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باوٴنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باوٴنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ابتدائی طور پر صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیے گئے تھے تاہم وہ ٹیم کے ہمراہ ہی موجود تھے۔
جنوبی افریقا کیخلاف میچ ختم ہونے بعد انہیں علاج کیلئے لندن روانہ کردیا گیا ہے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کریں گے۔
ادھر اوپنر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاوٴن سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اوپنر صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ کرکٹر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

Share
Related Articles

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی...

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور:زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر...

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔...