Home sticky post 3 حکومت کا فی یونٹ بجلی 10 روپے سستی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور

حکومت کا فی یونٹ بجلی 10 روپے سستی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی نرخوں میں کمی کےلیے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ٹیرف میں تبدیلی اور ٹیکسوں میں کمی سمیت مختلف آپشنز پر غور تیز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنے کی کوشش کررہی ہے، بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے حکومت کو 238 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، یہ بچت سالانہ 8 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب روپے فائدہ ہوگا، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سستی بجلی کےلیے ونٹر پیکیج میں توسیع کا جائزہ بھی لے رہی ہے جبکہ بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سالانہ800 ارب روپے سے زائد بجلی بلوں پر ٹیکسوں سے حاصل کرتی ہے۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

صیہونی حکومت کا نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری ،سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم: صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری...

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...