Home sticky post وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

Share
Share

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، وزریر مملکت علی پرویز ملک اور کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساوٴتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل کا دورہ کریں گے، کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام فیس لیس سسٹم کا افتتاح کریں گے، اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانیے میں کمی لانا ہے۔
دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے، جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 2024 میں پوری دنیا کے دوسرے بہترین کارکردگی کے حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم آغا خان یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...