Home sticky post 5 ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان

Share
Share

واشنگٹن:امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے کاکہناہے کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو کے نام کی تبدیلی اس لیے کریں گے کیونکہ یہ امریکا کا پانی ہے، کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکا کرتا ہے، قومی سلامتی مقاصد کے لیے گرینڈ لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیے۔

ادھر کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہو گا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...