Home sticky post 5 القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے،بیرسٹر سیف

القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تاخیری حربوں کا واحد مقصد بانی پی ٹی ا?ئی کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کے بیانات سے بھی واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت کے تمام مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

اسلام آباد:خواتین کی تعلیم سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی بین...

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...