Home sticky post 4 کسی صورت سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہو سکتا،اسد قیصر

کسی صورت سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہو سکتا،اسد قیصر

Share
Share

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماء وسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کسی صورت سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہو سکتا۔
اسلام آباد میں علامہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے ورکرز کو سزاوٴں پر افسوس ہے۔ سپریم کورٹ کے سامنے عوام کی آواز پہنچانا چاہتے ہیں، پاکستان میں شہری کے حقوق مساوی ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ الزام پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سمیت دیگر جگہیں ہیں، آج سپریم کورٹ کے سامنے اپنا نکتہ رکھنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے غلط یا درست ہو سکتے ہیں، چند ایسے فیصلے ہوتے ہیں جن کا قوموں کو نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدلیہ نے مارشل لاء کو تسلیم کیا جس کا ملک کو نقصان ہوا، بانء پی ٹی آئی نے جو مذاکراتی کمیٹی بنائی وہ پاکستان کے لیے ہے۔ میں یہ مذاکرات شملہ معاہدے سے بھی اہم سمجھتا ہوں، یہ عوام کا معاملہ ہے، یہ مذاکرات پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے ضروری ہیں۔

Share
Related Articles

آج 5 منٹ کے ڈیڑھ کروڑ لینے والی کرینہ کپور کے ساتھ پہلی فلم میں کیا ہوا تھا ؟

ممبئی:کیا آپ کو معلوم ہے 5 منٹ کی پرفارمنس کے ڈیڑھ کروڑ...

پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ کا اجرا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ...

لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل...

ٹرمپ کی دھمکیاں، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر لی

اوٹاوا:کینیڈا، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں...