DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - DECEMBER 08: Actress Priyanka Chopra poses during a portrait session at the 8th Annual Dubai International Film Festival held at the Madinat Jumeriah Complex on December 8, 2011 in Dubai, United Arab Emirates. (Photo by Gareth Cattermole/Getty Images for DIFF)
Home sticky post 6 پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر مختصر فلم آسکر کی فہرست میں شامل

پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر مختصر فلم آسکر کی فہرست میں شامل

Share
Share

ممبئی :عالمی شہرت یافتہ بھارتی فنکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر مختصر فلم ’انوجا‘ آسکر کے حصول کی فہرست میں شامل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی مختصر فلم ’انوجا‘ کو مارچ میں ہونے والے آسکر کی نامزدگیوں میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔

یہ فلم دہلی میں شوٹ کی گئی ہے، جس کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے، فلم میں چائلڈ لیبر اور تعلیم سے جڑے مسائل پر بات کی گئی ہے۔یہ فلم اس سے قبل شارٹ فلم فیسٹیول میں لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ہدایات ایڈم جے گریو نے دی ہے جبکہ پروڈیوسرز ساچیترا مٹائی ہیں۔

خیال رہے کہ فلم انوجا ایک 9 سالہ لڑکی کی کہانی ہے جسے 9 سال کی عمر میں زندگی کے حوالے سے بڑا فیصلہ لینا پڑتا ہے کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرے، اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انوجا کو یہ بھی فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کس طرح تعلیم جاری رکھے۔
ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے انوجا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ساتھ جڑنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک نازک مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے جس سے لاکھوں بچے متاثر ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...