Home sticky post 2 ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئیں

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئیں

Share
Share

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ کی مشہور اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئی ہیں۔

ہانیہ نے 14 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا۔ ہانیہ کی توانائی، دلکش انداز اور متاثر کن مواد انہیں نوجوان نسل میں خاص طور پر مقبول بناتے ہیں۔

ہانیہ اپنی روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ چاہے وہ اپنی شاندار لباس کی تصاویر شیئر کریں یا اسکن کیئر کے ٹپس، ان کا ہر پوسٹ فالوورز کو متوجہ رکھتا ہے۔

ڈرامہ ‘میرے ہمسفر’ اور ‘کبھی میں کبھی تم’ میں شاندار اداکاری کے ذریعے ہانیہ نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے ہر پروجیکٹ کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اور وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ مضبوط کر چکی ہیں۔

ہانیہ عامر کو سی این این نے “پاکستان میں جنریشن زی کی پہچان” قرار دیا ہے، اور وہ “دنیا کے ٹاپ 50 ایشیائی سیلبریٹیز” میں نویں نمبر پر ہیں۔

بھارتی شائقین بھی انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور ان کی بادشاہ کے ساتھ دوستی اکثر سرخیوں میں رہتی ہے۔ لندن میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اسٹیج پر ان کا یادگار لمحہ دونوں ممالک کے مداحوں کو حیرت میں ڈال گیا۔

Share
Related Articles

پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد پیرس کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد...

پی سی بی نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز...

ملٹری کورٹس کیس، آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران...