Home highlight پی آئی اے کاساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال،پہلی پرواز پیرس روانہ

پی آئی اے کاساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال،پہلی پرواز پیرس روانہ

Share
Share

اسلام آباد: قومی ائرلائنز (پی آئی اے) نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پہلی پرواز اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہوگئی۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف کاکہناہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ ماضی میں اسمبلی فلور پر وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی

وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فرانس ایمبیسی سٹاف کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا ، تقریب میں وزیر ہوابازی،سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی سی اے اے شریک ہوئے، سی ای او پی آئی اے عامر حیات،ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوابازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے دنیا کی لیڈنگ ایئرلائن تھی، پی آئی اے نے بہت سی ایئرلائنز کو بنانے میں کردارادا کیا، پھر ہم دوسری ایئرلائنز کے محتاج ہوگئے،جو ہماری پروازلیکر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسمبلی فلور پر وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی ، پورے ساڑھے 4سال ہمارے اوورسیز پاکستانی ڈائریکٹ یہاں نہیں ا?سکتے تھے، انہیں دبئی،دوحہ ، ابوظہبی یا کہیں اور سے فلائٹ لیکر پاکستان آنا پڑتا تھا،سفر بھی مہنگا ہوگیا تھا، رقم بھی زیادہ دینی پڑتی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بیان نے اتنی بڑی تباہی کو جنم دیا، بہت بڑا المیہ ہے کہ یہاں اس طرح کے غلط فیصلوں پر احتساب نہیں ہوتا، آج سے پھر پیرس کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہو رہاہے، آج ایک تاریخی دن ہے۔
وزیر ہوابازی نے مزید کہا کہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈائریکٹ پرواز کو ممکن بنایا، آج ہم عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں، آئندہ دنوں میں برطانیہ،یوایس اے کیلئے بھی پروازوں کا اجرا ء ہوگا، پی آئی اے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔
ادھر ذرائع کے مطابق پیرس کیلئے پہلی ڈائریکٹ فلائٹ کی تمام نشستیں فروخت ہو گئیں، طیارے میں 323 مسافروں کی گنجائش تھی جو پوری ہے، پی آئی اے کی اگلے ہفتے کی پروازوں کی بھی تمام سیٹیں بک ہو گئیں۔
یاد رہے کہ 2020 میں پائلٹس کے لائسنس تنازع پر یورپی ممالک نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...