Home sticky post 2 پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن سیڑھیوں سے گر کر زخمی،اسپتال منتقل

پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن سیڑھیوں سے گر کر زخمی،اسپتال منتقل

Share
Share

لاہور:پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی ایوان کی کارروائی کے دوران سیڑھیوں سے گر کرزخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی زیرصدارت ہوا جہاں اپوزیشن اراکین اور حکومتی ارکان کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی اور پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اس موقع پر اراکین نے صوبائی اسمبلی کی پرانی عمارت پر اجلاس بلانے کے فیصلے کی داد دی اور کہا کہ پرانی عمارت سے بہت ساری پرانی یادیں وابستہ ہیں اور اس عمارت کو زندہ رکھنے کے لیے یہ اچھا طریقہ ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اسپیکرملک احمد خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پرانی عمارت میں اجلاس بلایا، جب بھی اجلاس ہوگا تو جمعے کے روز پرانی اسمبلی میں ہی ہوگا۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور انہوں نے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن میں گولی کیوں چلائی درج تھا۔

اپوزیشن اراکین اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔

حکومتی رکن صوبائی اسمبلی فاطمہ صلاح الدین اسمبلی سے واپسی پر سیڑھیوں سے پھسل گئیں اور زخمی ہوگئیں۔

رکن صوبائی اسمبلی فاطمہ صلاح الدین پپی کا اسمبلی کی سیڑھیوں سے پھسلنے کے نتیجے میں پاؤں زخمی ہو گیا تاہم ریسکیو 1122 نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

فاطمہ صلاح الدین پپی کو گنگارام اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...