Home sticky post 2 لاس اینجلس آگ،انجلینا جولی نے متاثرین کے لئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے

لاس اینجلس آگ،انجلینا جولی نے متاثرین کے لئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے

Share
Share

لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس آگ کے متاثرین کی مدد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، جس سے لاس اینجلس میں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔

اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس اینجلس میں ہی واقع ہے لیکن وہ اس وقت آگ سے محفوظ ہے، اداکارہ نے آگ سے متاثرہ بے گھر افراد کے قیام کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق انجلینا جولی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔

اس خطرناک آگ کو لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ آگ جس علاقے میں لگی ہے وہاں ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کا مسکن ہے اور اسے لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کی اس خطرناک آگ سے اب تک دس ہزار سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہوچکے ہیں۔ انجیلنا جولی کی طرح دیگر مشہور شخصیات بھی متاثرین کی مدد کےلیے سامنے آئے ہیں۔

میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جاسکے۔

Share
Related Articles

ایران نے شدید نقصان پہنچایا اور حزب اللہ نے گہرے زخم دیے ہیں، احمد الشرع

دمشق:لبنان کے وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے شام...

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی تحریک انصاف کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا

کراچی:سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی منظوری...

31 جنوری تک غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے،پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی

راولپنڈی:پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا...

ٹرمپ کے اقدام قتل کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی ایک اور خوفناک پیشگوئی

اوکلاہوما:امریکا میں ایک پادری جس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی...