Home sticky post 4 پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا، وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کریں گے، عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان کے مطابق سفر حج کو آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کی مدت کے لیے رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمین کو مخصوص بیگ فراہم کئے جائیں گے جس میں پاکستانی پرچم، کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی، موبائل ایپ پر عازمین حج کے لیے معلومات دستیاب ہوں گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...