Home نیوز پاکستان کوئٹہ کان حادثہ، ریسکیو آپریشن مکمل ،تمام لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ کان حادثہ، ریسکیو آپریشن مکمل ،تمام لاشیں نکال لی گئیں

Share
Share

کوئٹہ :کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق اسپین کاریز کے علاقت سنجدی میں واقع کوئلے کی کان سے گزشتہ رات آخری لاش نکال لی گئی۔ کان حادثے میں ہلاک مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن 9 جنوری کی رات شروع کیا گیا تھا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا۔ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کی گئیں تھیں جہاں ان کی تدفین کی گئی۔ ایک لاپتا کان کن امان اللہ کی تلاش جاری تھی۔ گزشتہ رات کان سے آخری لاش بھی نکال لی گئی جس کے بعد آپریشن مکمل ہوگیا۔

یادرہے کہ کان کے ملبے تلے دبنے والے تمام 12 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...