Home sticky post 3 لیگل فریم ورک کے اندر رائٹ سائزنگ ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

لیگل فریم ورک کے اندر رائٹ سائزنگ ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کا خسارہ سیکڑوں ارب سالانہ ہے۔رائٹ سائزنگ میں یہ نیت نہیں کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے، لیگل فریم ورک کے اندر رائٹ سائزنگ ہوگی۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، حکومت کاروباری سرگرمیوں میں بہت ملوث ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس کو وزارتِ داخلہ اور ایوی ایشن کو وزارتِ دفاع میں شامل کردیا ہے، کیڈ اور پی ڈبلیو ڈی کو ختم کردیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملازمین جو سروسز کی معیاد پوری کرچکے ان کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے، جن کی مدت 7 سال تک رہتی ہے ان کو بھی پیکجز دے رہے ہیں۔
وزیرِ قانون نے کہا کہ باقیوں کے لیے سرپلس پول کی آپشن رکھی ہے، رائٹ سائزنگ میں یہ نیت نہیں کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے، لیگل فریم ورک کے اندر رائٹ سائزنگ ہوگی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سے بالاتر ہو کر کسی کو گھر نہیں بھیجا جائے گا، کئی محکموں کی تراش خراش کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

ڈھاکا:بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن...