Home sticky post 5 موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آوٴٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

ڈھاکا:بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن...