Home sticky post پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

Share
Share

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کی سہولت کے لیے ٹریول سم متعارف کرادی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیلی نار پاکستان اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان ایم او یو طے پاگیا ہے جس پر دونوں اداروں کے ذمہ داران نے دستخط کیے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اس اسٹریٹیجک تعاون کے ذریعے ٹریول ایجنٹ اپنے کلائنٹس کو ٹریول پیکجز میں ٹیلی نار کی جدید ترین ٹریول سم کی پیش کش کر سکیں گے جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیلی نار کی رومنگ سروسز کا استعمال کرتے ہوئے مواصلاتی تجربے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

اس شراکت داری کے تحت بین الاقوامی مسافروں کے لیے خصوصی پیکجز پیش کیے جا رہے ہیں۔ کم قیمت رومنگ پیکجز کے ساتھ ٹریول سم کو ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے جو سفر کو آسان اور رابطے کو مسلسل برقرار رکھے۔ خاص طور پر عمرہ اور دیگر ممالک جیسے مشرق وسطیٰ، امریکا اور یورپ کے مسافروں کے لیے خصوصی بنڈلز بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی اے اے پی کے چیئرمین نعیم شریف نے کہا کہ ’ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ یہ تعاون ٹی اے اے پی کے لیے ایک نیا باب ہے۔ ہمارا مقصد اپنے کلائنٹس کوناصرف اضافی سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ہمارا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو عالمی معیار کے کنیکٹیویٹی سلوشنز فراہم کرنا ہے جو سہولت، بھروسے اور پریشانی سے پاک رابطوں کو یقینی بنائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...