Home sticky post 4 اے آئی پی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی آبدوزوں سے دشمنوں کے ہوش اڑا دئیے

اے آئی پی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی آبدوزوں سے دشمنوں کے ہوش اڑا دئیے

Share
Share

بھارتی بحریہ میں چند روز قبل ملکی ساختہ سکارپین آبدوز شامل ہونے سے آبدوزوں کی کل تعداد 19 ہوئی، اس کے باوجود بھارتی ملٹری و سیاسی اسٹیبلشمنٹ کیلیے یہ بات باعث تشویش ہے کہ ان کی ایک بھی آبدوز اے آئی پی ٹیکنالوجی سے لیس نہیں۔

پاک بحریہ کی صرف 5 آبدوزیں ہیں جو کہ اس ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ بھارتی ملٹری کیلئے مزید پریشانی کا باعث یہ بات ہے کہ 2028ء تک اے آئی پی ٹیکنالوجی سے لیس چینی ساختہ 8 ہنگول آبدوزیں پاک بحریہ میں شامل ہو جائیں گی،

یوں کم وسائل کے باوجود پاکستان نے اپنی بحریہ کو بھارتی بحریہ سے زیادہ طاقتور بنایا۔

اے آئی پی ٹیکنالوجی آبدوز کو زیر آب 10 سے 14 دن تک رہنے کے قابل بناتی ہے، شناخت کے بغیر دشمن کے علاقے میں دور تک جا کر اس کے جنگی جہازوں کو باآسانی نشانہ بنا سکتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والی بھارتی ڈیزل آبدوزیں صرف 48 گھنٹے زیرآب رہ سکتی ہیں۔

Share
Related Articles

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...