Home sticky post 4 ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق بڑا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق بڑا اعلان کردیا

Share
Share

واشنگٹن :امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے کہ ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان میں کہا کہ وہ آج (20 جنوری) کو حلف اٹھانے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی بحال کردیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔ میں چاہوں گا کہ جوائنٹ وینچر میں امریکا کو 50 فیصد ملکیت حاصل ہو۔ ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا جائے گا کہ ٹک ٹاک کو بند ہونے سے روکنے والی کسی بھی کمپنی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔
نومنتخب امریکی صدر کے اعلان کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ ٹاک ٹاک کے اعلی حکام نے پابندی ختم کرنے پرٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ امریکا میں قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر ٹک ٹاک کا قانون نافذ العمل ہونے سے قبل ہی ٹک ٹاک کو بند کردیا گیا تھا اور 170 ملین امریکی صارفین ٹک ٹاک کے استعمال سے محروم ہوگئے تھے۔ اس سے قبل امریکی حکام نے خبردار کیا تھا کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی وجہ سے امریکیوں کی حساس معلومات خطرے میں ہیں۔
سال 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر یہ کہہ کر پابندی عائد کی تھی کہ یہ کمپنی امریکیوں کی ذاتی معلومات چینی حکومت کے ساتھ شیئر کررہی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...