Home highlight دورۂ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے،محسن نقوی

دورۂ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے،محسن نقوی

Share
Share

ہیوسٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے لیکن کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان کا دورہ امریکا سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر مشتمل ہے جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مل کر ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے لیکن سیاست اس حد تک نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کو نقصان ہو۔

کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے۔

Share
Related Articles

جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

سیف علی خان پر حملہ، پولیس کی غیر ذمہ داری سے بے گناہ نوجوان کی زندگی تباہ

ممبئی : ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سیف علی...

سائنسدان خلاء میں ’پرندوں کی چہچہاہٹ‘ سن کر حیران رہ گئے

سائنسدانوں نے خلاء سے پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی آواز پیدا کرنے والی...

کے پی اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی نے زرعی شعبے پر ٹیکس کے نفاذ کے لیے...