Home sticky post 3 بھارتی ٹیم کے نامور کھلاڑی پنڈت کیسے بنے، حقیقت کا پتہ چل گیا

بھارتی ٹیم کے نامور کھلاڑی پنڈت کیسے بنے، حقیقت کا پتہ چل گیا

Share
Share

ممبئی:نٹرنیٹ پر وائرل تصاویر کے مطابق بھارت میں ہونے والے ہندوؤں کے سب سے بڑے تہوار کے مہاکمبھ میلے میں شرکت کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی پنڈت بن گئے ہیں۔

بھارت میں چند روز پہلے سالانہ مہاکمبھ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں نے بھارتی ریاست یوپی کا رخ کیا اور گنگا جمنا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہوں کو دھویا۔

اس میلے کے بعد بھارتی اداکارہ ممتاکلکرنی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر سنیاس لیا اور اپنا نام تبدیل کر کے پنڈت کی حیثیت سے روحانی سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اس کے بعد اب انٹرنیٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی، ویرات کوہلی اور موجودہ کپتان روہت شرما کی ہندو پنڈت بننے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

اس کے علاوہ جسپرت بمراہ، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی ہندو پنڈت بننے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟

ان تصاویر کا جب بغور جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ تمام کھلاڑیوں کی تصاویر جو انٹرنیٹ پر وائرل ہیں وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئیں ہیں۔

حیران کن طور پر انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ان تصاویر کو 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں جبکہ متعدد نے تو یقین کرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...