Home sticky post 2 ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگ گئی، 5 افراد جاں بحق ،جبکہ 25 شدید زخمی

ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگ گئی، 5 افراد جاں بحق ،جبکہ 25 شدید زخمی

Share
Share

ملتان: ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق واقعہ فہد ٹاوٴن میں پیش آیا، گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے۔
زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، آگ والے ٹکڑے مقامی آبادی کے گھروں پر جا کر گرے جس سے گھروں کی چھتیں متاثر ہوئیں۔
کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاوٴن میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں بجلی کی سپلائی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔
ملتان میں سلنڈر دھماکوں کا مقدمہ تھانہ مظفر آباد میں درج کر لیا گیا، کمشنر کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...