Home sticky post 4 بی پی ایل، حیدر علی نے 4 گیندوں پر لگاتار چھکے لگا کرشکست کو فتح میں بدل دیا

بی پی ایل، حیدر علی نے 4 گیندوں پر لگاتار چھکے لگا کرشکست کو فتح میں بدل دیا

Share
Share

ڈھاکا:بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچ میں پاکستانی بلے باز حیدر علی نے چار گیندوں پر لگاتار چھکے مار کر اپنی ٹیم کی شکست کو فتح میں بدل دیا۔

پاکستان بلے باز حیدر علی چٹاگرام کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جن کی ٹیم مشکلات میں تھی تو بلے باز نے فاسٹ بولر کو لگاتا چار چھکے مار کر اپنی ٹیم کی ناممکن فتح کو ممکن بنایا۔

چٹاگرام کنگز کی ٹیم رانگ پور رارئیڈرز کی جانب سے دیے گئے 144 رنز ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار تھی اور 10 اوور میں تین اہم کھلاڑیوں کی وکٹوں سے محروم بھی ہوچکی تھی۔

پھر حیدر علی اور ہمدرد عاکف نے ذمہ داری سنبھالی اور اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لے جاتے رہے۔ 18 اوور میں کنگز کی ٹیم کو 18گیندوں پر 20 رنز درکار تھے اور وہ پریشر میں بھی تھی۔

حیدر علی نے پہلی گیند پر چھکا لگایا اور پھر اپنے اعصاب کو بحال کر کے دوسری، تیسری اور چوتھی بول کو بھی سیدھا باؤنڈری کے باہر پھینکا۔ جس کے بعد اُن کی ٹیم نے 14 گیندوں پہلے ہدف مکمل کرلیا۔

اس فتح میں رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی بلے باز افتخار احمد کا کردار بھی زبردست رہا اور انہوں نے 47 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...