Home sticky post 5 مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

Share
Share

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا۔وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت جبکہ ہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے ، مکمل الیکٹرک بس کے لئے نو مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، ایک بار چارجنگ کے بعد بس 250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی ، بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا۔
الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا، ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے ، لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ پر 27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، الیکٹرک بس ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاوٴن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ،کیمپس پل اور اچھر ہ کینال نہرچلے گی۔
لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17 ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے ، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاوٴن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا ، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاوٴن روٹ پر 42 جدید ترین بس شیلٹر زبھی قائم کئے گئے ہیں، ہر 9 منٹ کے بعد بس آئے گی۔
الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی جس سے بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی، الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا ، یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے ، الیکٹرک بس کے لئے 70 ڈرائیور زکی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔
وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت جبکہ ہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس بھی ہوا جس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے اور نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی۔

Share
Related Articles

پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےمربوط قومی...

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر سینئر سیاست دان سراپا احتجاج

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر...

سپیکر ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26کےلئے قومی...

چین اوریورپی یونین کے درمیان مختلف اینٹی ڈمپنگ کیسزسمیت اہم معاملات پر پیش رفت

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے وزیر تجارت وانگ ون...