Home sticky post 3 واشنگٹن طیارہ حادثے کے تمام 67 افراد ہلاک، نائن الیون کے بعد بدترین سانحہ قرار

واشنگٹن طیارہ حادثے کے تمام 67 افراد ہلاک، نائن الیون کے بعد بدترین سانحہ قرار

Share
Share

واشنگٹن:امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد کی ہلاکت کو نائن الیون کے بعد بدترین فضائی سانحہ قرار دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے قریب ہونے والے ایک بدترین فضائی حادثے میں طیارہ اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حادثے میں طیارے میں عملے سمیت 64 افراد اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے کے بعد دریا سے بیشتر لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پینٹاگون نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس واقعے کو نائن الیون کے بعد سے 23 برسوں میں سب سے بدترین فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹھہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے ناتجربہ کار افراد کی بھرتیوں کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے، تاہم انہوں نے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔

Share
Related Articles

سندھ حکومت کا پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت...

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی سپیڈ مقرر کر دی

لاہور: پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی سپیڈ مقرر کر دی۔پنجاب...

ناروے کا 24 ملین ڈالرز” انروا“ کو بطور امداد دینے کااعلان

اوسلو: ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 ملین ڈالرز اقوامِ...

اپر کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم زخمی

پشاور:اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے...