Home sticky post پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کے بیٹے کابیان سامنے آگیا

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کے بیٹے کابیان سامنے آگیا

Share
Share

کراچی: شہر قائد کراچی کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کے بیٹے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بیٹے نے اپنی ماں کو ذہنی مریضہ قرار دیا ہے۔

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے امریکا میں موجود بیٹے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ میری والدہ ذہنی مریضہ ہیں اور ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے، ان کی ذہنی رو بہک جاتی ہے۔

بیٹے نے مزید کہا کہ اس کی والدہ ایک شخص اور اس کی فیملی سے ملنے کے لیے پاکستان گئی تھیں اور انہوں نے دو ہفتے کے بعد واپس امریکا آنا تھا مگر وہ نہیں آئیں۔

بیٹے نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس نے اور اس کے بھائی نے مل کر اپنی ماں کو منانے کی بہت کوشش کی مگر وہ واپسی کیلیے راضی نہیں ہوئیں، انہوں نے اپنی والدہ کا واپسی کا ٹکٹ بھی بک کرادیا تھا۔

خیال رہے کہ سیاہ فام امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کراچی کے 19 سالہ لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر اکتوبر میں پاکستان آئی تھیں اور تب سے اب تک وہ یہیں ہیں، اونیجا اینڈریو پاکستانی لڑکے سے شادی کی دعوے دار بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ ان کی آن لائن شادی ہوچکی ہے۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...