Home sticky post 4 تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ، عمر ایوب

تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ، عمر ایوب

Share
Share

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے خلاف پورے پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گری کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے ایکٹ کے لیے ووٹ دیا۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے خلاف پورے پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھانے والوں پر سختی مت کریں۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، عالیہ حمزہ نے ڈی سی لاہور کو جلسے کی اجازت لینے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔
ادھر لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے عمر ایوب کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔
عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا عمر ایوب کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟
پولیس نے بتایا کہ نہیں ابھی بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ جے آئی ٹی میں گیا تھا، اپنا موٴقف پیش نہیں کر سکا۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...