Home sticky post 3 حکومت کا بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

حکومت کا بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی نیپرا کو جمع کروا دی ہے۔

منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گا۔ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔

کے الیکٹرک صارفین پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

خواجہ سعد رفیق بھی پیکا قانون کیخلاف بول پڑے

لاہور:سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم...

بھارت کی جانب سے بجٹ میں مڈل کلاس طبقے کو بڑا ریلیف

نئی دہلی:بھارت میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا۔بھارتی وزیر...

صدرٹرمپ کی شہریت کے قانون میں تبدیلی،امریکی اہلیہ کیساتھ مقیم شہزادہ ہیری کا مستقبل کیا ہوگا ؟

نیویارک:برطانوی شہزادے ہیری کو امریکی شہریت دینے کے حوالے سے سخت مؤقف...

ڈاکٹر نے اداکارہ ہانیہ کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز...