Home sticky post 2 اداکارہ نادیہ حسین امریکی خاتون کے معاملے پر بول پڑیں

اداکارہ نادیہ حسین امریکی خاتون کے معاملے پر بول پڑیں

Share
Share

کراچی:پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنس کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے امریکی خاتون کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اونیجا کی کہانی بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں تماشے کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے بلکہ انہیں جلد از جلد واپس امریکا بھیج دیا جانا چاہیے۔

نادیہ نے کہا کہ اونیجا کے ذہنی توازن پر سوال اٹھتے ہیں اور انہیں اس معاملے میں مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت اور امریکی قونصلیٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اونیجا کو واپس امریکا بھیجنے میں مدد کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ اونیجا کا کوئی ٹھکانا نہیں ہے اور وہ بے گھر ہیں جو کہ کسی بھی انسان کے ساتھ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی یا سماجی فائدہ اٹھانے کےلیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

نادیہ نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں ایک انسان کی طرح عزت دی جانی چاہیے اور انہیں جلد از جلد ان کے گھر واپس بھیجا جانا چاہیے۔

نادیہ حسین کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کی اس انسان دوست رویے کی تعریف کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی خاتون کے معاملے پر شوبز کی مختلف شخصیات اور عوامی آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز علی گل پیر نے بھی اونیجا کے محبت میں دھوکا کھانے اور کراچی کے نوجوان کی جانب سے ٹھکرانے کی وجوہات کا تذکرہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اونیجا اینڈریو رابنس نامی ایک امریکی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوگئی۔

دو بچوں کی ماں اونیجا 11 اکتوبر کو کراچی آئی تھیں لیکن ندال کے گھر والوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔ جس کے بعد اونیجا کئی ماہ تک کراچی میں دربدر رہیں اور پھر ان کا واپسی کا ٹکٹ بھی ختم ہوگیا۔

ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد، اے ایس ایف نے انہیں ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...