Home highlight ڈاکٹر نے اداکارہ ہانیہ کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

ڈاکٹر نے اداکارہ ہانیہ کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

Share
Share

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش ہوگیا ہے۔

معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر جو خوبصورتی نظر آتی ہے اس کے پیچھے کئی پلاسٹک سرجریاں ہیں۔

ڈاکٹر اریج خالد کے مطابق، ہانیہ عامر کے گالوں پر موجود ڈمپل، جو کہ ان کی شخصیت کی ایک خاص پہچان سمجھے جاتے ہیں، اصل میں پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے نہ صرف اپنے گالوں بلکہ اپنی ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گالوں کو لفٹ کرایا ہے اور اپنی آئی برو میں بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔

ڈاکٹر اریج خالد نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ ایک خوبصورت اداکارہ ہیں۔

ہانیہ عامر کی پلاسٹک سرجری سے متعلق یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگوں کے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ صارفین اس انکشاف سے حیران ہیں جبکہ اکثر اسے عام بات سمجھتے ہیں۔

ڈاکٹر اریج خالد کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ کیا اداکاروں کو اپنی ظاہری شکل کو بہتر بنانے کےلیے پلاسٹک سرجری کروانی چاہیے؟

خیال رہے کہ ہانیہ عامر سے پہلے بھی کئی مشہور اداکاراؤں کے پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے حسن کو بہتر اور برقرار رکھنے کے انکشافات سامنے آتے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...