Home highlight مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

Share
Share

اسلام آباد:مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل کے مکمل ہونے کے بعد فہرستیں مرتب کی گئیں ہیں۔جو سب کے سب پاکستانی تھے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
شناخت کا عمل مکمل ہونے والوں میں سفیان علی ولد جاوید اقبال پاسپورٹ نمبر VF1812352، سجاد علی ولد محمد نواز پاسپورٹ نمبر XX1836111، رئیس افضل ولد محمد افضل پاسپورٹ نمبر MJ1516091 اور قصنین حیدر ولد محمد بنارس پاسپورٹ نمبر AA6421773 شامل ہیں۔
محمد وقاص ولد ثناء اللہ پاسپورٹ نمبر DJ6315471، محمد اکرم ولد غلام رسول پاسپورٹ نمبر DN0151754، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان پاسپورٹ نمبر LM4153261، حامد شبیر ولد غلام شبیر پاسپورٹ نمبر CZ5133683 اور قیصر اقبال ولد محمد اقبال پاسپورٹ نمبر GR1331413 بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں دانش رحمان ولد محمد نواز پاسپورٹ نمبر SE9154371، محمد سجاول ولد رحیم دین پاسپورٹ نمبر AY5593661، شہزاد احمد ولد ولایت حسین پاسپورٹ نمبر GN1162802 اور احتشام ولد طارق محمود پاسپورٹ نمبر CE1170122 کی بھی شناخت کر لی گئی۔
ذرائع پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے مطابق 15 جنوری کو کشتی واقعے میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں۔
مراکش میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے مطابق فنگر پرنٹ اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئیں تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل کے مکمل ہونے کے بعد فہرستیں مرتب کی گئیں ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی کی جانب سے توہین عدالت کی ائردرخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد:انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب...

9 مئی مقدمات ،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پی...

یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایلون مسک

واشنگٹن:امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ...