Home sticky post 5 عمران خان سے جیل میں تینوں بہنوں،وکلاء کی ملاقاتیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی

عمران خان سے جیل میں تینوں بہنوں،وکلاء کی ملاقاتیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی

Share
Share

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاء نے ملاقاتیں کی جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں 6 وکلاء کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلاء میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز اقبال شامل تھے۔

وکلاء سے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں، 45 منٹ کی ملاقات کے بعد وکلاء جیل سے روانہ ہوگئے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...