Home highlight کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللہ لڑیں گے،آرمی چیف

کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللہ لڑیں گے،آرمی چیف

Share
Share

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللہ لڑیں گے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کے دورے پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان،۔ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا،آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے تک مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کر سکتے ہو مگر ہمیشہ کے لئے نہیں،کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام نے کرنا ہے، نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج نے، آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔

آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان کو دہرایا کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے” اور کہا کہ شہ رگ کو جسم سے کاٹنے کا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے مسلمان کبھی دشمن کی تعداد یا ہتھیاروں سے معیوب نہیں ہوتا،ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیلِ اللّٰہ کی بنیاد پر اللّٰہ کا گروہ ہی ہمیشہ غالب رہے گا، کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے اور آئی ٹی سیکٹر میں یوتھ کے لیے روزگار پیدا کریں گے۔

کشمیری معززین نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ ہوتی، تو ہمارا حال فلسطین سے بھی بدتر ہوتا – پاک فوج اور کشمیری عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے آپ کے کشمیر آنے سے آر پار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

حاضرین کا کہنا تھا ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں جموں کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ جڑی ہے اور جڑی رہے گی،پاکستان سے بڑھ کر کشمیر کا کوئی ترجمان نہیں ہو سکتا۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...