Home sticky post 3 پاکستان اورچین کادہشت گردی کی تمام شکلوں کیخلاف زیرو ٹالرنس رویہ اختیار کرنے کے عزم کااعادہ ،مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان اورچین کادہشت گردی کی تمام شکلوں کیخلاف زیرو ٹالرنس رویہ اختیار کرنے کے عزم کااعادہ ،مشترکہ اعلامیہ جاری

Share
Share

بیجنگ :پاکستان اورچین کادہشت گردی کی تمام شکلوں کیخلاف زیرو ٹالرنس رویہ اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ ،دونوں فریقین کا انسداد دہشت گردی پر دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق۔ پاکستان “تائیوان کی آزادی” کی تمام شکلوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

پاکستانی وفد نے پاکستان میں چینی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی سیکورٹی میں اضافہ اور انکی حفاظت کو موثر طریقے سے یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گا۔

پاک چین مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیاجس میں کہاگیاہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات سٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں، اور اس میں خلل ڈالنے یا کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔ دونوں فریقوں نے بنیادی مفادات اور اہم امور پر ایک دوسرے کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا پاکستانی وفد نے ون چائنا اصول پر اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک چین تعلقات اس کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہیں، دونوں فریق اعلیٰ سطح کے سیاسی باہمی اعتماد، عملی تعاون، سیکورٹی تعاون اور اعلیٰ سطحی بین الاقوامی رابطہ کاری کو مزید مضبوط کریں گے، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوششوں کو تیز کریں گے، دونوں ممالک کی مشترکہ خوشحالی اور خطے کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں گے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ پاکستانی وفد کے مطابق تائیوان عوامی جمہوریہ چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ اور چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے۔ پاکستان قومی اتحاد کے حصول کے لیے چین کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ پاکستان “تائیوان کی آزادی” کی تمام شکلوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ پاکستان سنکیانگ، زیزانگ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین سے متعلق معاملات پر بھی چین کی بھرپور حمایت کرے گا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین نے اپنی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پاکستان کی مضبوط حمایت اور قومی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں فریقوں کا مرکزی حکومتوں، مقامی اتھارٹیز، قانون ساز اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق سمیت فریقین نے مختلف محکموں اور مختلف سطحوں پر تبادلے اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد نے پاکستان میں چینی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانا میزبان ملک کے طور پر پاکستانی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔پاکستان میں چینی شہریوں نے پاکستان کی قومی تعمیر اور لوگوں کی زندگیوں کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چینی شہریوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں ایک مضبوط قوت کے طور پر کام کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے چین کی قیادت اور عوام کا پاکستان کی دیرینہ اور انمول حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔دونوں فریقین نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کیخلاف زیرو ٹالرنس رویہ اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اوردونوں فریقین نے انسداد دہشت گردی پر دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ پاکستان چینی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھے گا۔ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی سیکورٹی میں اضافہ اور انکی حفاظت کو موثر طریقے سے یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گا۔چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لاتعداد کوششوں اور زبردست قربانیوں کی تعریف کی۔چین نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ضروری تعاون فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

Share
Related Articles

پاکستان نے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے...

ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنی ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو معاف کردیا

اسلام آباد:ٹک ٹاکر امشا رحمان نے مبینہ ویڈیو لیک کیس میں گرفتار...

ٹرمپ فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بیدخل کرکے کن 3 ممالک میں بھیجیں گے؟

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی...

محکمہ تعلیم سندھ کا14 فروری کو سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

کراچی:حکومت سندھ نے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل...