Home sticky post 2 سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 12 خوارج جہنم واصل ،لانس نائیک شہید

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 12 خوارج جہنم واصل ،لانس نائیک شہید

Share
Share

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران لانس نائیک شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی 5 اور 6 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی، کارروائی کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرنے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Share
Related Articles

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی،شہریوں کا اظہار تشکر

لندن:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے...

ارسا کاصوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم...