Home sticky post 3 مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، بلاول بھٹو

مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، بلاول بھٹو

Share
Share

واشنگٹن:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماو?ں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، امریکی صدر نے خطاب بھی کیا۔

قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ بریک فاسٹ بین المذاہب ہم ا?ہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے، ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میری اراکینِ کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب میں وزیر خارجہ نہیں تاہم تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ تقریب میں دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے، امریکی صدر ٹرمپ نے اختتامی خطاب بھی کیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...