Home sticky post 4 چیمپئنز ٹرافی ، ٹرائی نیشن سیریز کا آج سے لاہور میں آغاز ،پہلا میچ پاکستان اور نیوزی کے درمیان جاری

چیمپئنز ٹرافی ، ٹرائی نیشن سیریز کا آج سے لاہور میں آغاز ،پہلا میچ پاکستان اور نیوزی کے درمیان جاری

Share
Share

لاہور:سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ایک مرتبہ شاہین آفریدی نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا انہوں نے پہلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر حاصل کرلی۔
قبل ازیں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کیویز کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
محمد رضوان نے بتایا کہ بابر اعظم آج اننگ کا آغاز کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کے میچ کے لیے فخر زمان، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روٴف اور ابرار احمد ٹیم میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم کا تعمیر نو کے بعد افتتاح کیا تھا، قذافی سٹیڈیم تعمیر نو کے بعد آج سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمرا ن خان نے آرمی چیف جنرل عاصم...

پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی...

عدالت کا بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے مقدمات کی سماعت کے...

تحریک انصاف آج صوابی میں پاور شو کرے گی،تیاریاں مکمل

صوابی: پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں پاور شو کرے گی۔پی ٹی...