Home sticky post 4 ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

Share
Share

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کیویز کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر330 رنز سکورکیے،گلین فلپس نے 72گیندوں پرجارحانہ سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل نے81 اور ولیمسن نے58رنزبنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین، ابراراحمد نے دو وکٹیں لیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم کا تعمیر نو کے بعد افتتاح کیا تھا، قذافی سٹیڈیم تعمیر نو کے بعد آج سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...