Home sticky post 5 جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا پاگل پن ہے،صدرٹرمپ

جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا پاگل پن ہے،صدرٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا 100 فیصد غلط اور جج کا یہ حکمنامہ پاگل پن ہے، حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ آپ کینیڈا کو ریاست بنانا چاہتے ہیں؟۔جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے، کینیڈا کو سبسڈی کی مد میں امریکا سالانہ 200 ارب ڈالرز نقصان اٹھاتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست بن جائے تو ہمیں سبسڈی پر مسئلہ نہیں ہو گا۔
اس حوالے سے امریکا کے نائب صدر وینس نے کہا ہے کہ جج کسی جنرل کو بتائے کہ فوجی آپریشن کیسے کرنا ہے تو یہ غلط ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جج کو اجازت نہیں دے سکتے کہ قانون سازی سے متعلق ایگزیکٹیو کا اختیار روکے۔

Share
Related Articles

پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی

قاہرہ: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر...

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

سیکیورٹی وجوہات،راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند

اسلام آباد:راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر...