Home sticky post 4 سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی تعیناتیوں کیلئے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی روکنے کا موٴقف اپنایا، کارروائی نہ رکنے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کیلئے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے 4 ججز سمیت ممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے اجلاس ملتوی کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ رکھا ہے۔

Share
Related Articles

پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی

قاہرہ: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر...

جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا پاگل پن ہے،صدرٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج...

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

سیکیورٹی وجوہات،راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند

اسلام آباد:راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر...