Home sticky post 3 اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا

Share
Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیان پر عدالت نے درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں بیان دیا کہ معمول کے مطابق ملاقاتیں کروائی جا رہی ہیں، فیملی کے بعد علی امین گنڈاپور کی ہی ملاقاتیں کروائی گئیں اور تین ملاقاتیں ہوئیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے مزید بتایا کہ فوکل پرسن کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں، فوکل پرسن جس کا نام دے ملاقات کروائی جاتی ہے۔
عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ فوکل پرسن کے ذریعے علی امین گنڈاپور کا نام بھی بھجوایا جائے اور اگر بانی پی ٹی آئی ملاقات کرنا چاہیں تو ملاقات بھی کروائی جائے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 24 جنوری کو ملاقات نہ کروانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کوحراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی :پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں...

وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات،ر حکومتی اصلاحات، میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو

دبئی: وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ...

ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف...