Home sticky post آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

Share
Share

مظفرآباد: آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔
تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی، عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ختم کر دی۔

یاد رہے کہ 2023 میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہوگئی تھی، تاہم انہوں نے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی نااہلی کے خلاف اپیل کو نمٹا دیا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔

Share
Related Articles

سہ ملکی سیریز،جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف،شاہینوں کی بیٹنگ جاری

کراچی:سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے...

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...

تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،جسٹس نعیم اخترافغان

اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے مقدمے کی...