Home sticky post 2 صدرٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین جنگ کے خاتمے پر گفتگو

صدرٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین جنگ کے خاتمے پر گفتگو

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔
ٹیلی فونک رابطے کے بعد ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی حکام کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا۔
یہ رابطہ اس وقت ہوا جب ٹرمپ کے وزیر دفاع نے کیف کے نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے اور روس کے زیر قبضہ تمام علاقوں کی واپسی کے اہداف ترک کرنے کی بات کی جو واشنگٹن کے نقطہ نظر میں ایک نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے۔
صدر پیوٹن کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد کی بات چیت کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر جنہوں نے 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کا آغاز کیا جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں، انہوں نے مستقبل قریب میں جنگ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو جائے، وہ یہ نہیں چاہتے کہ چھ ماہ بعد دوبارہ لڑائی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ امن کے حصول کے راستے پر گامزن ہیں اور یقین دلایا کہ صدر پیوٹن، صدر زیلینسکی اور میں امن چاہتے ہیں، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ لوگ ایک دوسرے کو مارنے سے باز رہیں۔

Share
Related Articles

میٹرک کی طالبہ نے موبائل استعمال کرنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی

بنگلور:بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے صرف اس لیے اپنی زندگی کا...

اقوام متحدہ نے حسینہ واجد کے آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

نیویارک:اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی...

جرمنی میں افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی

میونخ:جرمنی میں تیز رفتار کار نے مزدوروں کو کچل دیاجرمنی کے شہر...

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے...