Home sticky post 3 سفاک باپ نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

سفاک باپ نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

Share
Share

صوابی: خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے یار حسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، مقتولین بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی 12 سالہ ضیاء ، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء کے ناموں سے شناخت ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر سرگودھا میں ڈیرے پر سوئے 28 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، 55 شمالی کا رہائشی فرخ عباس ڈیرے پر سو رہا تھا کہ فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Share
Related Articles

میٹرک کی طالبہ نے موبائل استعمال کرنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی

بنگلور:بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے صرف اس لیے اپنی زندگی کا...

اقوام متحدہ نے حسینہ واجد کے آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

نیویارک:اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی...

جرمنی میں افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی

میونخ:جرمنی میں تیز رفتار کار نے مزدوروں کو کچل دیاجرمنی کے شہر...

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے...