Home تازہ ترین بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی،مشال یوسفزئی

بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی،مشال یوسفزئی

Share
Share

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، انہوں نے بتایا کہ اب وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی جبکہ جیل میں بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولتیں بھی میسر نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں، انہوں نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات بھی دیے ہیں۔
مشال یوسفزئی نے کہا کہ کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ لیا جائے گا، بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی تھیں۔
صحافی نے مشال یوسفزئی سے سوال کیا کہ کیا بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات ہیں؟۔اس پر مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلاف کر ہی نہیں سکتا، جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟
مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولتیں بھی میسر نہیں۔

Share
Related Articles

میٹرک کی طالبہ نے موبائل استعمال کرنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی

بنگلور:بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے صرف اس لیے اپنی زندگی کا...

اقوام متحدہ نے حسینہ واجد کے آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

نیویارک:اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی...

جرمنی میں افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی

میونخ:جرمنی میں تیز رفتار کار نے مزدوروں کو کچل دیاجرمنی کے شہر...

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے...