Home تازہ ترین پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔معاہدوں میں سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سول پرسنل کے تبادلے، ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر اور ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت و تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے وزرائے تجارت اور متعلقہ افسران سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے، دستخط وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر نے کئے جس کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
معاہدوں میں سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سول پرسنل کے تبادلے، ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر اور ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت و تعاون کے معاہدے شامل ہیں، اس کے علاوہ، ہائیڈروکاربنز، کان کنی، توانائی کے شعبے میں تعاون، تجارتی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ڈیجیٹائزیشن، زرعی بیجوں، پانی کے شعبے اور صنعتی پراپرٹی کے حوالے سے بھی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
مزید برآں ایکسپورٹ کریڈٹ بینک ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک پاکستان کے درمیان معاہدہ، حلال ایکریڈیٹیشن اتھارٹی کے تحت تعاون، صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تکنیکی معاونت سمیت دیگر اہم معاہدے بھی طے پائے۔

Share
Related Articles

میٹرک کی طالبہ نے موبائل استعمال کرنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی

بنگلور:بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے صرف اس لیے اپنی زندگی کا...

اقوام متحدہ نے حسینہ واجد کے آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

نیویارک:اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی...

جرمنی میں افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی

میونخ:جرمنی میں تیز رفتار کار نے مزدوروں کو کچل دیاجرمنی کے شہر...

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے...