Home تازہ ترین جرمنی میں افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی

جرمنی میں افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی

Share
Share

میونخ:جرمنی میں تیز رفتار کار نے مزدوروں کو کچل دیا
جرمنی کے شہر میونخ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے درجنوں افراد کو کچل ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کچلے جانے والے تمام افراد مزدور تھے اور ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔

پولیس نے تعاقب کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔

ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے اور اس پر پہلے ہی چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابھی واضح نہیں کہ ملزم نشے میں تھا یا نہیں۔

Share
Related Articles

میٹرک کی طالبہ نے موبائل استعمال کرنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی

بنگلور:بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے صرف اس لیے اپنی زندگی کا...

اقوام متحدہ نے حسینہ واجد کے آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

نیویارک:اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی...

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے...

ہماری کچھ قوتوں کو صرف اپنی اتھارٹی کی پروا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ...