Home sticky post 5 صوابی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ، مسلم لیگ کے مقامی رہنماء جاں بحق

صوابی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ، مسلم لیگ کے مقامی رہنماء جاں بحق

Share
Share

صوابی:خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔

صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔

صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی،امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار...

اب بہت ہو چکا، ملک کو مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے یوم تشکر...

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...