Home sticky post 6 قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد منظور

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی، پیپلز پارٹی نے کراچی سکھر موٹروے کیلئے فنڈ نہ رکھنے کی صورت پی ایس ڈی منظور نہ کرانے کی دھمکی دے دی کرم سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ کرم جانے والے قافلے کو لوٹا گیا لیکن کسی کو احساس نہیں۔

ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، کورم کی نشاندہی اور شور شرابے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا تاہم مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے قراداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی فوجی قیادت کے بیانات اور کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے سلامتی کونسل بھارت کو کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے ہر مجبور کرے

اپوزیشن رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ریکارڈ درست کرنا چاہتا ہوں کہ اپوزیشن نے کشمیر پر قرارداد کی مکمل حمایت کی ہے اور کشمیر کا مقدمہ جس طرح لڑا ہے وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے مودی کا جو یار ہے غدار غدار ہے کے نعرے بھی لگوائے

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سکھر موٹروے ہر احتجاج کیا تو دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ مجھے یقین دہانی کرائی جائے کہ جو سفارشات دیں گے وہ منظور کی جائیں گی اگر وزارت ایسا نہیں کرے گی تو ہم پلاننگ کمیٹی کا بائیکاٹ کریں گے اور پی ایس ڈی منظور نہیں کریں گے

علی محمد خان نے حکومت سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس معاملے پر کمیشن کی طرف نہ جائیں بلکہ کیسز کریں تاکہ لوگوں کو سزا مل سکے

کرم سے رکن اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ کرم میں لوگ بھوک اور بیماریوں سے مر رہے ہیں لیکن کسی کو فکر نہیں پارا چنار روڈ پر قافلے کو لوٹا گیا وہ نقاب پوش کون ہیں کیا حکومت کو اس کا احساس ہے

رکن اسمبلی عامر نوید جیوا نے اقلیتوں کے سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا گیا جبکہ آغا رفیع اللہ قومی اسمبلی رولز میں ترامیم پیش کیں جن کو کمیٹی کے سپرد کردیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...

امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی دوشیزہ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار

فلوریڈا: امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن خطرناک...

بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...